دورہ روس سے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی راہ ہموار ہوگی، ڈاکٹرحسن روحانی

منگل 28 مارچ 2017 14:27

دورہ روس سے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دورہ روس سے ایران اور روس کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ تعاون فروغ بالخصوص سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی راہ ہموار ہوگی۔

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں صدر روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اور روس کے درمیان قریبی روابط سے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں مدد ملے گی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ملاقات میں روسی وزیراعظم نے صدر روحانی کے دورے کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں کثیرالجہتی تعاون کو وسعت دینے کے لئے پٴْرعزم ہے۔ایرانی صدر اپنے روسی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی گزشتہ روزدو روزہ دورے پر ماسکو پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :