توہین رسالت ﷺ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے‘میر محمد یونس

آزادکشمیر و پاکستان بھر میں قادیانیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے‘ممبر کشمیر کونسل

منگل 28 مارچ 2017 14:23

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و ممبر کشمیر کونسل آزادکشمیر میر محمد یونس نے کہا کہ توہین رسالت دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے، سوشل میڈیا نے ڈھائی ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے ہیںاور مسلمانوں کے جذبات کوجھنجوڑنے کی کوشش کی ہے کراچی میں گرفتا ر دو افراد جنہوں نے مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا ان کے خلاف کاروائی کرکے باقی بھی اس معاملے پر سخت سے سخت کاروائی کریں تاکہ آئندہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش نہ کی جائے ،یہودی و قادیانی مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں، پاکستان میں بیٹھے ایجنٹوں کے ذریعہ یہ گھنائونا فعل کروا کر یہودی و قادیانی پاکستان میں خانہ جنگی کروانا چاہتے تھے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی نے بروقت ادراک کیا ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر توہین رسالتﷺ کا سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا امن تہہ و بالا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ادنیٰ سے ادنیٰ مسلمان بھی اپنے نبی علیہ السلام کی توہین برداشت نہیں کر سکتا۔ آزادکشمیر و پاکستان بھر میں قادیانیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

اگر ملک میں اسلامی نظام نافذ ہوتا تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ۔ گستاخانہ مواد کی اشاعت کی تحقیقات پاکستان کی قابل فخر و مایہ ناز ایجنسی آئی ایس آئی سے کروائی جائے اور ثابت ہونے پر مجرموں کو سر عام پھانسی یا گولی مار دی جائے۔ ورنہ غازی علم الدین اور غازی ممتاز قادری پیدا ہوتے رہیں گے۔