وفاقی دارالحکومت میں4سالہ بچے سے جن نکالنے کے نام پر جعلی عامل کا بہیمانہ تشدد، ملزم گرفتار

زیر حراست جعلی عامل کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی

منگل 28 مارچ 2017 14:23

وفاقی دارالحکومت میں4سالہ بچے سے جن نکالنے کے نام پر جعلی عامل کا بہیمانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء)وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میںچارسالہ بچے کو جن نکالنے کے نام پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے جعلی عامل کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ بارہ کہو کی حدود میں 4سالہ بچے کوعلاج کیلئے سائیں شوکت نامی جعلی عامل کے پاس لایا گیا ،ْعامل نے بچے کے والدین کو بتا یا کہ آپ کے بچے میں جن ہیں جو عمل کے ذریعے نکل سکتے ہیں ،والدین کی جانب سے علاج کی اجازت کے بعد ملزم نے بچے سے جن نکالنے کا ڈرامہ رچانے کیلئے اسے وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا جس پر بچے کی حالت غیر ہوگئی ،ْواقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورعامل کو گرفتار کرکے بچے کو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بچے پر تشدد ثابت ہوگیا ہے ،ْ جسم پر بھی تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں تاہم زیر حراست جعلی عامل کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔