مٹھائی میں منشیات چھپا کر بحرین سمگل کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزم نے ایک کلو ہیروئن مٹھائی میں چھپا رکھی تھی

منگل 28 مارچ 2017 14:23

مٹھائی میں منشیات چھپا کر بحرین سمگل کرنیوالا ملزم گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے منشیات برآمد کر لی ۔ملزم نے ایک کلو ہیروئن مٹھائی میں چھپا رکھی تھی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض نامی مسافر بحرین جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرسامان کی تلاشی لی جس میں سے ایک کلو ہیروئن برآ مد ہوئی جس پر اسے گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ ملزم نجی پرواز کے ذریعے بحرین جانے کی کوشش کر رہا تھا تاہم ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ ریاض کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے ۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :