سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ سے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جوسیالکوٹ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے

منگل 28 مارچ 2017 14:23

سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ سے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ سے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جوسیالکوٹ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھر مالاکنڈ سپیشل پولیس یونٹ نے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جبکہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 5 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ حافظ آباد میں ایک افغان باشندے سمیت 7 ملزم پکڑے گئے۔ میانوالی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن کے دوران 28 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔سیالکوٹ سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ سمیت ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ سٹی عارفوالہ کے علاقے سے 3 افغان باشندے خیال محمد، نور جان اور حیدر خان پکڑے گئے۔

متعلقہ عنوان :