دارلحکومت مظفرآباد میں ٹریفک پولیس کی پھرتیاں ، اسٹین پر کھڑی سوزُوکیوں کے تھوک کے حساب سے چالان

منگل 28 مارچ 2017 13:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) دارلحکومت مظفرآباد میں ٹریفک پولیس کی پھرتیاں ، اسٹین پر کھڑی سوزُوکیوں کے تھوک کے حساب سے چالان 520روپے نقد وصولی کرکے ڈرائیوروں کو رسید تک نہ دی متاثرہ ڈرائیور کا احتجاج ، ہم پورے دن میں پانچ سو روپے نہیں کماتے ٹریفک پولیس بلاوجہ تنگ کرکے بھاری جرمانہ وصول کرتے ہیں نہ دینے پر گال گلوچ اور گاڑی بند کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے ڈپٹی انسپکٹرٹریفک جنرل پولیس ،اور ایس ایس پی مظفرآباد نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق چہلہ روٹ پر چلنے والے ڈرائیوروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینک روڈ اسٹین پر کھڑی سوزوکیوں کو صبح پہلے ٹائم ٹریفک پولیس میں تعینات میڈم نے بلا کسی غلطی کے پانچ سو بیس روپے فی سوزوکی چالان کرکے نقد رقم وصول کرلی جبکہ ڈرائیوروں کو نہ تو رسید دی نہ تو کوئی پروف الٹا دھمکی دی کہ ’’ نقد جرمانہ دونہیں تو گاڑی ضبط کرکے بند کردیں گے ‘‘ جبکہ دوسری جانب ٹریفک پولیس اہلکار راجہ سجاد نے سی ایم ایچ رو ڈ پر پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کا تھوک کے حساب سے جرمانہ کرکے ڈرائیوروں کو احتجاج پر مجبور کردیا ڈرائیوروں نے کہا کہ 520روپے دونوں افسرانوں نے فی سوزوکی چالان کرلیا ہے جبکہ ہماری غلطی بھی کوئی نہیں ہے نو پارکنگ میں کھڑی ہونے والی گاڑیاں اسی طرح کھڑی ہیں مگر ہمیں جان بوچ کر نقد جرمانہ وصول کیا گیا جو کہ ہم پورا دن بھی 500نہیں کماتے اب ہم شام کو گھر کیا لے کر جائیں گی انھوں نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس ، ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹریفک اہلکاروں کے خلاف نوٹس لیں جو بلاوجہ ڈرائیوروں کو تنگ کرتے ہیں ، بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :