او آئی سی کو فعال کردار ادا کرتے ہوئے کشمیر میں قتل عام رکوانا چاہئے‘سردار عتیق احمد خان

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک کو کُچلنے کیلئے ساڑھے ساتھ لاکھ فوجی پوری بے رحمی سے مظالم ڈھا رہے ہیں

منگل 28 مارچ 2017 13:59

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ او آئی سی کو فعال کردار ادا کرتے ہوئے کشمیر میں قتل عام رکوانا چاہئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کا اہتمام کرنا چاہئے ۔ بھارت تیزی سے سخت گیر ہندو ریاست کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔

مسلم دنیا کو بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے آگے بند باندھنا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب دورہ کے دوران مکہ کے گورنر اور دیگر حکام سے ملاقات اور مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ بھارت انتہا پسندمسلمانوں کے خلاف منفی جذبات رکھتے ہیں اور اس کا عملی اظہار بھی ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک کو کُچلنے کیلئے ساڑھے ساتھ لاکھ فوجی پوری بے رحمی سے مظالم ڈھا رہے ہیں ۔

کشمیری عوام اپنا پیدائشی اور اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں ۔جس کے جواب میں بھارت پوری بے رحمی سے کشمیری عوام کی آواز کو دبا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے ستر برس سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں بھارت نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے طاقت کا بے رحمانہ استعمال کیا ہے پیلٹ گن جیسے ممنوعہ اور مہلک ہتھیار کااستعمال ظلم کی انتہاء ہے۔کشمیری امت مسلمہ کا جزو لاینفک ہیں۔کشمیری مسلمانوں کو بھارت کے رحم وکرم پر چھوڑا نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کو تباہی سے بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :