توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پنجاب میں زیر تعمیر پاور پلانٹ اہم ترین کردار ادا کریں گے ‘خادم حسین

توانائی بحران کے خاتمہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 28 مارچ 2017 13:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی مثبت اور ٹھوس منصوبہ بندی سے نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ،توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پنجاب میں زیر تعمیر تین پاور پلانٹ کی تکمیل سے اندھیرے ختم ہونگے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن بھی پورا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا نیز غیرملکی سرمایہ کاراضافہ سے نئی انڈسٹریز کا قیام اور ملازمت کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے جس سے ملک میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کی دستیابی سے بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ 2018ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا سال ہے توانائی کے تمام منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے اور لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ بن جائے گی۔

متعلقہ عنوان :