باجوڑ ایجنسی ‘جامعہ مدینةُ العلوم نوے کلے میں ختم بخاری کی تقریب 3اپریل کو ہوگی

منگل 28 مارچ 2017 13:59

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) جامعہ مدینةُ العلوم نوے کلے میں ختم بخاری کی تقریب 3اپریل برورز پیر کو ہوگی ۔ مولانا ذاکراللہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان جامعہ مدینة العلوم ایم فل سکالر مولانا نورالحق نے کہا ہے کہ جامعہ مدینة العلوم میں ختم بخاری کی عظیم الشان تقریب تین اپریل بروز پیر بعدنمازظہر کو ہوگی جس میں دیگر علماء کرام کے خطابات علاوہ شیخ القرآن والحدیث مفتی غلام الرحمن صاحب (مدیروشیخ الحدیث جامعہ عثمانیہ پشاور، رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان) ختم بخاری شریف پڑھائیں گے۔

اس عظیم المثال تقریب میں اس سال فاضل ہونے علماء کرام کی دستار بندی کی جائیگی اور پوزیشن ہولڈر طلباء کرام کو انعامات سے نوازا جائے گا ، جبکہ علماء کرام اپنے ذرین خیالات سے عوام الناس کو مستفید کریں گے۔ مدیرجامعہ مولاناذاکراللہ نے عوام الناس سے اس بابرکت مجلس میں شرکت کرنے کی استدعا کی ہے۔