حکومت قبائلی عوام کا احساس محرومی دور کرنے کے اقدامات کرے‘ شاہد حبیب

وفاقی کابینہ کی جانب سے فاٹااصلاحات کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے جلد عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ

منگل 28 مارچ 2017 13:59

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) حکومت قبائلی عوام کے احساس محرومی دور کرنے کیلئے قبائلی علاقوں میں تعلیم ، صحت اور ذرائع مواصلات کے منصوبوں پر کام شروع کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار باجوڑایجنسی کے سماجی کارکن شاہد حبیب نے ایک اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام 70سالوں سے احساس محرومی کا شکار چلے آرہے ہیں ۔ انھوں نے وفاقی کابینہ کی جانب سے فاٹااصلاحات کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے جلد عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کیا ۔