میٹرو پولیٹن کارپویشن سٹاف یونین کی استقبالیہ تقریب کل منعقد ہو گی

منگل 28 مارچ 2017 13:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن سٹاف یونین تنویر بٹ گروپ میں ساتھیوں سمیت شامل ہونے والے خواجہ ندیم سعید وائیں ، حافظ محسن اور شیخ حفیظ کے اعزاز میں کل ( بدھ ) صبح ساڑھے 10بجے جناح ہال میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین ہوں گے جبکہ صدارت میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کریں گے ۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی ، صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری ، ڈپٹی میئرز وسیم قادر ، مشتاق مغل ، حاجی اللہ رکھا ، اعجاز احمد حفیظ ، مہر محمود ، رائو شہاب الدین ، چوہدری بلال ، میاں طارق بھی شریک ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :