منصورہ میں کلعالمی محفل حسن قرأت ہوگی، سینیٹر سراج الحق مہمان خصوصی ہوں گے

منگل 28 مارچ 2017 13:57

منصورہ میں کلعالمی محفل حسن قرأت ہوگی، سینیٹر سراج الحق مہمان خصوصی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کل( بدھ ) 29مارچ کو منصورہ میں عالمی محفل حسن قرأت و نعت منعقد کررہی ہے،جس میںمصر کے تین معروف قرأ حضرات محمد نصر طاروطی ، محمد حسن الخیاط ، سامح شر قاوی ، دبئی سے قاری محمد شیر ، ملک کے معروف قرأ احمد میاں تھانوی ، مومن شاہ ، احسان اللہ اور امام جامع مسجد منصورہ قاری وقار احمد چترالی سمیت ملک بھر سے قرأ حضرات اور نعت خواں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

محفل حسن قرأت و نعت کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ہوں گے جبکہ صدارت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کریں گے ۔محفل حسن قرأت کا آغاز مغرب کے فوراً بعد ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :