اقتصادی رابطہ کمیٹی نی 2لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے اور پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 38کروڑ روپے کی فراہمی کی منظوری دیدی

منگل 28 مارچ 2017 13:51

اقتصادی رابطہ کمیٹی نی 2لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے اور پاکستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نی 2لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے اور پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 38کروڑ روپے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔منگل کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 2لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ نان فائلز کے بینکنگ لین دین میں 0.4فیصد دوہولڈنگ ٹیکس میں 30جون تک توسیع دے دی گئی۔اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 38کروڑ روپے کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ای سی سی نے سرکاری شعبے کیلئے 70لاکھ ٹن گندم خریداری کے ہدف کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :