اوریا مقبول جان نے وزیر اعظم نواز شریف کا ایک اور اسکینڈل بے نقاب کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 مارچ 2017 13:48

اوریا مقبول جان نے وزیر اعظم نواز شریف کا ایک اور اسکینڈل بے نقاب کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مارچ2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور کالم نویس اوریا مقبول جان نے وزیر اعظم نواز شریف کا ایک اور اسکینڈل بے نقاب کر دیا۔ پروگرام میں گفتگو کے دوران اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ عالیہ رشید جو کہ پی ٹی وی میں اسپورٹس اینکر تھیں،کو وزیر اعظم نے ذاتی چٹ کے اوپر ڈی جی نیب لگا دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب عالیہ رشید کی تقرری سے متعلق دریافت کیا گیا تو جواب ملا کہ یہ تو اسپورٹس کے کوٹے میں نیب کے محکمے میں آئی ہیں۔ اوریا مقبول نے بتایا کہ ان لوگوں بہت سے محکموں سمیت نیب میں بھی سفارشی بھرتی کیے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف کے منظور نظر افراد کو ان کے ایک دستخط سے پر محکموں میں لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کبھی کرپشن ٹھیک نہیں ہو سکی۔ پانامہ کے فیصلے سے متعلق اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کی سب سے بڑی ہار ہو گی اور ممکنہ طور پر یہ ہار اسی ہفتے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :