پاکستان جنوبی افریقہ کوبہت اہمیت دیتاہے،دونوں ممالک دفاعی پیداوار میں تعلقات بڑھانے پر رضا مند ہیں ، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی جنوبی افریقہ کی دفاعی پیداوار کی وزیر ماپیسا نکولا سے ملاقات میں گفتگو

منگل 28 مارچ 2017 13:43

پاکستان جنوبی افریقہ کوبہت اہمیت دیتاہے،دونوں ممالک دفاعی پیداوار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ دفاعی پیداوار میں تعلقات بڑھانے پر رضا مند ہیں۔ یہ بات وفاقی وزیر نے جنوبی افریقہ کی دفاعی پیداوارکی وزیر ماپیسا نکولا اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔منگل کو ہونے والی ملاقات میں معیشت ،سرمایہ کاری اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں وسیع تر دو طرفہ باہمی تعلقات کو زیر بحث لایا گیا ۔

سیکرٹری دفاعی پیداوار اور وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور اس بات کا خواہاں ہے کہ ان تعلقات کو وسعت دی جائے ۔انہوں نے دونوں ممالک میں دفاعی تعاون کے خدوخال کو نمایاں طور پر بیان کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی افواج اور دفاعی تعلقات ممکنہ ترقی اور نمو کے لیے ضروری ہیں اور دفاعی آلات کی مشترکہ پیداوار، دفاع، ٹیکنیکل تعاون کے مشترکہ کمیشن کی تشکیل پر معاملات آگے بڑھا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے پاکستان کی دفاع پیداوار سے منسلک حکام کے جنوبی افریقہ کے دفاعی صنعت کے عوامی اور نجی شعبوں میں رابطہ کے لئے دورہ کی تجویزدی گئی ۔دونوں جانب سے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی گئی کہ پاکستان میں جنوبی افریقہ کے فوجی عملہ کو اعلیٰ ترین تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔اجلاس میں باہمی فوائد کے لیے ایچ آئی ٹی اور میسرز ڈینل لینڈ سسٹم اور فائر اینڈ گن کنٹرول سسٹم کی تکنیکی سپورٹ میں تعاون کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔

دونوں ممالک نے پی اے سی کامرہ اور جنوبی افریقہ کے میسرز ڈینل ایوی ایشن میں تعاون پر زور دیا جو پہلے سے ہی زیر بحث آچکا ہے پاکستان نے کراچی شپ یارڈ اور انجینئر نگ ورکس میں کراچی ویسیلز میں تعمیر کی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :