اپریل کے پہلے ہفتے سے گندم کی کٹائی شروع ہونے کا امکان

منگل 28 مارچ 2017 13:43

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی گندم کی فصل کئی اضلاع میں مکمل طور پر تیار ہوچکی ہے اور اپریل کے پہلے ہفتے سے مختلف اضلاع میں گندم کی کٹائی کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں گندم پک کر تیار ہوچکی ہے کاشتکار گندم کو کچھ دھوپ مزید لگنے کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد آئندہ ہفتے سے پنجاب میں باقاعدہ طور پر گندم کی کٹائی کا سلسلہ شروع ہوجائیگا ۔دوسری طرف محکمہ خوراک کی طرف سے یکم اپریل تک گندم کی خریداری کیلئے فہرستیں وغیرہ مرتب کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔