دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 28 مارچ 2017 13:43

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) بکہ ویلفیئرسوسائٹی( رجسٹرڈ) سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ سرگودہا کے تعاون سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹرمحمد ارشد ماہرِ امراضِ سینہ والرجی نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا۔اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر یو سی ڈی پراجیکٹ سرگودہا مس ثناء رؤف ،مس نادیہ اور محمد معظم نے کیمپ کا دورہ کیا اور انہوںنے صدر بکہ ویلفیئر سوسائٹی سرگودہا ملک شعیب کمہ کی کاوشوں کو سراہا ۔