یونیورسٹی آف سرگودھا کے پانچویںکانووکیشن کی تقریب کل منعقد ہوگی

منگل 28 مارچ 2017 13:43

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے پانچویںکانووکیشن کی تقریب کل منعقد ہوگی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اس سلسلہ میں کانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی ۔اس کانووکیشن میں آکسفورڈ کے لارڈ میئر محمد الطاف خان کو شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی گئی ہے۔