ہائیکورٹ نے لاہور میں بہاؤالدین زکریا کا کیمپس فوری کھولنے کا حکم جاری کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 مارچ 2017 13:37

ہائیکورٹ نے لاہور میں بہاؤالدین زکریا کا کیمپس فوری کھولنے کا حکم جاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مارچ2017ء) : لاہور ہائیکورٹ میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا کیمپس لاہور میں کھولنے سے متعلق سماعت ہوئی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ لاہور میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا کیمپس فوری طور پر کھولا جائے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کہیں بھی نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ طلبا کے مستقبل کا معاملہ ہے اور ہم طلبا کے مستقبل کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ لاہورکیمپس میں طلبا کو پڑھنے کیوں نہیں دیا جا رہا؟ عدالت نے کیمپس کو فوری کھولنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر کیمپس کے مالک منیر بھٹی کو بیان حلفی جمع کروانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :