کانگو پولیس نے 39 افسران کے قتل کا الزام باغیوں پر عائد کر دیا

منگل 28 مارچ 2017 13:41

کانگو پولیس نے 39 افسران کے قتل کا الزام باغیوں پر عائد کر دیا
کنساشا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) کانگوکی پولیس نے کسائی خطے میں 39 افسران کے قتل عام کی ذمہ داری باغیوں پر عائد کی ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان کرنل پیری رومباٹ وانام پوٹوکا کہنا ہے کہ پولیس افسران پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس افسران کوملیشیا رہنما کام وینا ثاپو کے حامیوں کی طرف سے جمہوری جمہوریہ کانگو کے مرکزی کسائی خطے میں شکاپا نامی علاقے کے شمال میںایک اجتماعی قبر میں دفن کیاگیا۔انہوں نے پولیس افسران کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسائی خطے میں سکیورٹی بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :