گورنمنٹ کالج پشاور میں مشیر اطلاعات واعلیٰ تعلیم کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی اجلاس

منگل 28 مارچ 2017 13:41

پشاور۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) گورنمنٹ کالج پشاور میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں مشیر اطلاعات واعلیٰ تعلیم مشتاق احمدغنی کی والدہ ماجدہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی‘ تعزیتی اجلاس میں کالج کے پرنسپل فضل سبحان‘ پرنسپل ایس ایم فیاض‘ پروفیسر بدیع الزامان‘ پروفیسر گلباشاہ‘ پروفیسر منظور کی علاوہ کثیرتعداد میں لیکچررز اور کالج سٹاف نے شرکت کی ‘ شرکاء نے مشتاق احمدغنی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے توفیق دے۔

متعلقہ عنوان :