ایم آئی پرویز خان کی یونیسیف تربیتی کورس میں نمایاں پوزیشن

منگل 28 مارچ 2017 13:41

پشاور۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)یونین کونسل 31نوتھیہ کے میونسپل انسپکٹر پرویز خان نے یونیسیف کا تین روزہ تربیتی کورس مکمل کرلیا‘ تربیتی کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

یونیسیف کے تحت پاکستان اپروچ ٹوٹوٹل سینی ٹیشن کے نام سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ نتھیا گلی میں منعقدہوئی جس میں صوبہ بھر سے متعدد میونسپل انسپکٹروں نے شرکت کی، اس موقع پر پراجیکٹ منیجر شکیل احمداور جنرل منیجر آپریشن ڈبلیو ایس ایس پی علی خان اور دیگر حکام نے میونسپل انسپکٹروں کو تربیت دی اور نئے تقاضوں سے آگاہ کیا۔