علامہ اقبال سکول اینڈ کالج رنگ روڈ میں تقریب کا انعقاد

منگل 28 مارچ 2017 13:41

پشاور۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) علامہ اقبال سکول اینڈ کالج رنگ روڈ میں سالانہ تقسیم انعامات کی ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سکول کے ڈائریکٹر عقیل رزاق نے کی‘ تقریب میں سکول کے طلباء والدین اور اساتذہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی‘ اس موقع پر سکول کے طلباء نے حمد‘ نعت ‘ملی نغمے پیش کرکے بھرپور داد حاصل کی‘ سکول کے پرنسپل ابراہیم اور وائس پرنسپل ہارون خان نے بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، بچوں کے روشن مستقبل اور مثالی انسان بنانے کے خواب کی تکمیل سے ہم کبھی بھی غافل نہیں‘ سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کرنے کے بعد سکول کے ڈائریکٹر عقیل رزاق نے سکول کی اعلیٰ کارکردگی پر انتظامیہ اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :