قوم باغوانان کی نومنتخب کابینہ کا اجلاس

منگل 28 مارچ 2017 13:36

پشاور۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)قوم باغوانان کی نومنتخب کابینہ کا اجلاس نومنتخب صدر حاجی یوسف کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں کابینہ کے تمام عہدیدارون صفی الله جنرل سیکرٹری‘ امجد خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری‘ حاجی نثار ‘باز محمد‘ جہانزیب ‘ سلیم خان مہمند اور باغوانان قوم کے مشران حاجی زیارت گل ‘ حاجی صدیق‘ حاجی ظاہر اور حاجی افضل سمیت دیگر نے کثیرتعادمیں شرکت کی‘ نومنتخب کابینہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کااظہار کیاکہ وہ اپنے قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔