صنعاء میں میں ایران، عراق، لبنان کے 100 سے زائد عسکری ماہرین موجود

صنعا کی باغیوں سے بازیابی کے لیے جاری لڑائی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے،یمنی نائب صدر

منگل 28 مارچ 2017 13:36

صنعاء میں میں ایران، عراق، لبنان کے 100 سے زائد عسکری ماہرین موجود
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) یمن کے نائب صدر جنرل علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ باغیوں کے زیر تسلط دارالحکومت صنعاء میں ایران، عراق اور لبنان کے ایک سو سے زاید عسکری ماہرین موجود ہیں جو باغیوں کی عسکری تربیت، رہ نمائی کے ساتھ ساتھ سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے میں ان کی مدد کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبارسے بات کرتے ہوئے یمنی نائب صدر کا کہنا تھا کہ باغیوں نے صنعاء پر قبضے کے بعد پہلا کام جیلوں میں سنگین جرائم یے تحت قید مجرموں اور ایرانی جاسوسوں کی رہائی کا کیا۔

اگر عرب ممالک مل کریمنی باغیوں کی سرکوبی نہ کرتے تو یمن ایران کی باجگزار ریاست بن چکا ہوتا۔ایک سوال کے جواب میں جنرل محسن الاحمر نے کہا کہ صنعا کی باغیوں سے بازیابی کے لیے جاری لڑائی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ یمن کی قومی فوج اور اس کی معاون ملیشیا تمام اطراف میں لڑتے ہوئے صنعاء کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :