پیڈاکا صوبہ کی دیہی معاشرت کا جائزہ لے کر جلالپور کینال ریفارمز ماڈل ترتیب دینے کافیصلہ

منگل 28 مارچ 2017 13:34

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پیڈانے صوبہ کی دیہی معاشرت کا جائزہ لے کر جلالپور کینال ریفارمز ماڈل ترتیب دینے کافیصلہ کیا ہے جس کے باعث فیلڈ تجربات کی روشنی میں سانجھے نہری نظام کو مؤثر انداز میں پروان پڑھایا جا سکے گا۔پیڈا کے ذرائع نے بتایاکہ جلالپور کینال ریفارمز ماڈل کے تحت مذکورہ کینال پر تمام کسان تنظیموں کو چار انتظامی یونٹس کے تحت چلایا جائیگا تا کہ ان تنظیموں کو تکنیکی و مالیاتی امور میں بروقت رہنمائی فراہم کی جا سکے ۔

انہوں نے بتایا کہ کسان تنظیموں کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے 15 نکات پر مبنی گائیڈ لائینز بھی فراہم کی جائیں گی تا کہ یہ تنظیمیں قواعد و ضوابط کی روشنی میں اپنے فرائض سر انجام دے سکیں ۔انہوںنے جائیکا کی جانب سے پیڈا کی معاونت کیلئے تیار کئے گئے تربیتی مواد کو بہترین ریسورس میٹریل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مواد جلالپور کینال سے وابستہ کسان تنظیموں کیلئے بھی ایک اہم اثاثہ ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تجویز کیا کہ کسان تنظیموں کی انتظامی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ان تنظیموں کے اپنے قواعد وضوابط ہوں ۔کسان تنظیموں کے مالی وسائل میں اضافہ کرنے کیلئے انہوں نے آبیانہ ریٹس میں اضافہ کرنے کی تجویز بھی دی تا کہ ان تنظیموں کو نہری ڈھانچے کی مرمت اور دیگر اخراجات کیلئے مناسب فنڈز دستیاب ہو سکیں۔