جدہ کے فٹ پاتھ پراظہار محبت ، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

منگل 28 مارچ 2017 13:22

جدہ کے فٹ پاتھ پراظہار محبت ، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2017ء) :۔ محبت کی حدود نہیں ہوتی ۔ اس فقرہ کا منہ بولتا ثبوت جدہ میں رواں ہفتے دیکھا گیا جب کسی شخص نے اپنی محبت کے اظہار کے لئے تہلیا اسٹریٹ کے فٹ پاتھ کا چناؤ کیا اور اس پر’’4ever I love you‘‘سرخ اور سفید رنگوں سے لکھ ڈالا۔ عرب نیوز کے مطابق فٹ پاتھ کی تصاویر ایک ٹویٹر صارف ” عبداللہ بخشوین “ نے پوسٹ کردیں ۔

جس کے چند ہی گھنٹوں میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ان تصاویر کے ٹویٹر پر4000 سے زائد ری ٹویٹ کئے گئے ۔کچھ لوگوں نے اس کو بے حد تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس اقدام کو غیر ذمے دارانہ فعل قرار دیا ۔ جب کہ کچھ لوگوں نے اس کو کھلے دل سے خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ اظہار محبت کے لئے آواز بلند کرنا ضروری ہے۔کچھ ٹویٹر صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ میونسپلٹی حکا م کو چاہیے کہ جدہ کی گلیوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔انہیں حیرانی تھی کہ یہ فعل جدہ حکام کے نوٹس میں نہیں ہے۔

جدہ کے فٹ پاتھ پراظہار محبت ، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

متعلقہ عنوان :