وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کی پسماندگی اور احساس محرومی کی خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گے، غازی خان پندرانی

منگل 28 مارچ 2017 13:25

کوئٹہ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈنیٹر غازی خان پندرانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک میں انقلابی تبدیلی لانے کے لئے جو میگاپروجیکٹس شروع کر رکھے ہے اس سے پائیدار ترقی و تعمیر کا سلسلہ شروع ہواہے ،امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ،یہ بات انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کہی۔

غازی خان پندرانی نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے ترقی کی راہیں کھلے گی ملک اور صوبے میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ،۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے مخالف قوتوں کے تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن وامان کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے ، ہمارے سکیورٹی ادارے پوری طرح فعال ہے اور اپنی جان کی پراہ کئے بغیر عوام کی جان و مال کے تحفظ اور صوبے میں امن کی قیام کو یقینی بنا رہے ہیں ،انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری صوبے کی پسماندگی اور احساس محرومی کی خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، باشعور عوام نے سبز باغ اور کھوکھلے نعروں لگانے والوں کو مسترد کردیاہے بلکہ حقیقی معنوں میں جدوجہد کرنے والے عوام کے لیڈر ہے،صوبائی حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے روزگار کی فراہمی کیلئے میرٹ پر عمل کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ عوام کے بے لوث خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور عوام کو صحت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں اقتصادی انقلاب برپا کرینگے اور عوام کی ہر ممکن خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :