رواں سال انگلینڈ میں کھیلی جانیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کل کراچی پہنچیگی

کراچی میں آئی سی سی کی چمکتی ٹرافی ایدھی ہومز،مہاٹاپیلس اور کراچی یونیورسٹی لے جائی جائیگی

منگل 28 مارچ 2017 13:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) رواں سال انگلینڈ میں کھیلی جانیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کل بدھ کو پہنچے گی۔کراچی میں آئی سی سی کی چمکتی ٹرافی ایدھی ہومز،مہاٹاپیلس اور کراچی یونیورسٹی لے جائی جائیگی۔30ستمبرکو کرکٹ شائقین اس ٹرافی کوقریب سے دیکھنے کے علاوہ اٴْس کے ساتھ تصاویر اور سلیفیاں بھی بناسکیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹرافی کا ملکوں ملکوں دورہ 21فروری کو آئی سی سی اکیڈمی سے شروع ہواتھا جب پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹرافی کی رونمائی کی تھی۔جس کے بعد ٹرافی مختلف ممالک کے کئی شہروں کا دورہ کرچکی ہے۔اب کراچی اس ٹرافی کا ساتواں اسٹاپ بنے گا۔ کراچی کے بعد ٹرافی جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ اور پھر وہاں سے دیگر بڑے شہروں کا سفر کرنے کے بعد اپنی منزل انگلینڈ میں پہنچے گی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء یکم جون سے شروع ہوگی جس کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اوول کے مقام پر کھیلا جائیگا۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ ویسٹ انڈین ٹیم اس ایونٹ میں شرکت نہیں کرپائے گی۔

متعلقہ عنوان :