برطانیہ میں ایک پائونڈ کا نیا سکہ مارکیٹ میں جاری

منگل 28 مارچ 2017 13:21

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) برطانیہ نے 1 پائونڈ مالیت کا نیا سکہ مارکیٹ میں جاری کیا ہے جس پر انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کی علامتیں کنندہ ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق نیا سکہ 1983ء کے بعد سکوں کے شعبے میں پہلی تبدیلی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سکے کے 12 کونے ہیں، نیا پونڈ پتلا، ہلکا اور پہلے سے موجود سکوں سے کچھ بڑا ہے۔اس پر ایک ہولو گرام ہے جسے مختلف زاویوں سے دیکھنے سے مختلف علامتیں نظر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :