یمن میں خود کش حملہ،فوجی وردی میںملبوس جہادیوں کی فائرنگ،17ہلاک

لحج صوبے کے علاقے الہوتا میں حکومتی کمپائونڈ کو نشانہ بنایاگیا،القاعدہ حامی گروپ انصارالشریعہ سے ذمہ داری قبول کرلی

منگل 28 مارچ 2017 13:20

یمن میں خود کش حملہ،فوجی وردی میںملبوس جہادیوں کی فائرنگ،17ہلاک
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) جنوبی یمن میں حکومت کے زیر استعمال ایک کمپاؤنڈ پر کیے گئے ایک خودکش حملے میں17افرادہلاک ہوگئے،ادھر القاعدہ کے حامی جہادی گروپ انصار الشریعہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جنوبی یمن میں حکومت کے زیر استعمال ایک کمپاؤنڈ پر کیے گئے ایک خودکش حملے میں17افرادہلاک ہوگئے ،بین الاقوامی طور تسلیم شدہ یمنی حکومت کے مطابق خود کش حملہ آور کی بارود سے بھری منی ویگن کو حکومتی احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد ویگن کے پیچھے چھپے فوجی وردیوں میں ملبوس پانچ جہادیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین جھڑپ ہوئی، یہ حملہ لحج صوبے کے علاقے الہوتا میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھر ایک بیان میں القاعدہ کے حامی جہادی گروپ انصار الشریعہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے جہادیوں نے اس حملے میں کئی افرادکو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کردیا تاہم اس کی آزاد ذرائع کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :