افغانستان ، طالبان کا سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ، 4 فوجی ہلاک ، 5 زخمی

منگل 28 مارچ 2017 13:20

افغانستان ، طالبان کا سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ، 4 فوجی ہلاک ، ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) افغانستان میں طالبان کے حملے میں کم از کم چار فوجی ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ طالبان نے صوبہ قندھار میں سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر اچانک حملہ کر دیا سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

جھڑپ میں چار فوجی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے تاہم کسی جنگجو کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔