زیادہ فلمیں بننے سے پلے بیک سنگرز کا نیا دورآئیگا:حمیرا چنا

منگل 28 مارچ 2017 13:19

زیادہ فلمیں بننے سے پلے بیک سنگرز کا نیا دورآئیگا:حمیرا چنا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) گلوکارہ حمیراچنا نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر گائیکی کی خدمات کو سراہا جانا میرے لئے قابل فخر اعزاز ہے جس کے لئے سرکار کی مشکور ہوں، یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کے ہاتھوں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے سے فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

(جاری ہے)

حمیراچنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی فلموں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے امید ہوچلی ہے کہ اب پلے بیک سنگرز کا ایک نیا دور شروع ہوگا ،جدید دور اور نئے طرز کی موسیقی نے گائیکی کو ایک نیا رخ دیا ہے اور شائقین میوزک کو بھی چوائس مل گئی تاہم مشرقی موسیقی کا اثراپنی جگہ برقرار ہے ،مغرب میں بھی اسے بیحد پسند کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ذاتی طور پر اعزازات ملنے کے باوجود اچھے کام کے لئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں،سریلے گیت و دلکش میوزک ہی فلموں کو کامیاب بنانے میں اہم کردار اد ا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :