سندھ کا گیس لائن توسیعی منصوبوں پر اعتراض،وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

گیس نیٹ ورک کی پنجاب میں توسیع آرٹیکل158کی خلاف ورزی ہے،خط کے مندرجات

منگل 28 مارچ 2017 13:17

سندھ کا گیس لائن توسیعی منصوبوں پر اعتراض،وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) حکومت سندھ نے گیس لائن توسیع کی97منصوبے شروع کر نے پر اعتراض اٹھا دیا ،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے جس میں گیس منصوبوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گیس نیٹ ورک کی پنجاب میں توسیع آرٹیکل158کی خلاف ورزی ہے،قدرتی گیس کے منصوبوں پر وفاق نے خود پابندی لگائی ہے، پنجاب ملک کی کل3فیصدگیس پیداکرتا ہے اور42فیصداستعمال کرتاہے۔

خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ اطلاعات کے مطابق وفاق نی37ارب روپے کے گیس منصوبے پنجاب میں شروع کیے ہیں جبکہ ایس ایس جی سی سندھ میں دیہی،شہری علاقوں میں گیس دینے سے انکاری ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے پنجاب میں 97 گیس کے منصوبے شروع کرنے کیلئے دستخط کیے تھے۔