بھکر اور ہنگو میں سرچ آپریشن،41افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

منگل 28 مارچ 2017 13:17

بھکر اور ہنگو میں سرچ آپریشن،41افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد
بھکر،ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) بھکر اور ہنگو میں سرچ آپریشن کے دوران 41افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے ،بعض ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھکر کے علاقوں حیدرآبادتھل اور بہل میں سرچ آپریشن کے دوران 19افراد زیر حراست لے لیے گئے،ان میں سے 2 ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ہنگو کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 10اشتہاری مجرمان سمیت 22 مشکوک افراد گرفتارکرلیے گئے ہیں ، اس دوران 13 مکانات اور 10ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی ہے ،ملزمان سی4پستول،ایک رائفل اور1351 گرام چرس برا?مد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :