وفاقی دارالحکومت میں غیرت کے نام پر حوا کی بیٹی کا قتل

منگل 28 مارچ 2017 13:17

وفاقی دارالحکومت میں غیرت کے نام پر حوا کی بیٹی کا قتل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع تھانہ گولڑہ کی حدود میں ایک سنگدل باپ نے اپنی سگی بیٹی کو بدچلنی کے شبے میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 15 سال کے قریب ہے اور ملزم نے قتل کرنے کے بعد خود پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لڑکی کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :