Live Updates

ٹرین حادثہ، وزیریلوے محکمہ کی حالت دیکھ کر کچھ تو ’’حیا‘‘ کریں، عمران خان

منگل 28 مارچ 2017 13:15

ٹرین حادثہ، وزیریلوے محکمہ کی حالت دیکھ کر کچھ تو ’’حیا‘‘ کریں، عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شیخوپور ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر ریلوے کو اپنے محکمے کی حالت دیکھ کر کچھ تو حیا آنی چاہیے۔ عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں،مسلسل ٹرین حادثات پر حکومت کا رویہ افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ریلوے کراسنگ پوائنٹس تک کو محفوظ نہیں بنا سکتی،وزیرریلوے کو اپنی وزارت کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،حادثے کی ذمہ داری چھوٹے ملازمین پر ڈال کر بڑے مجرموں کو بچایا جارہا ہے،بڑے مجرموں کو بچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلسل ٹرین حادثات پر حکومت کا رویہ افسوسناک ہے،سعد رفیق کو چرب زبانی اور شریفوں کی غلامی زیادہ پسند آتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات