سیالکوٹ سے 2 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

منگل 28 مارچ 2017 13:15

سیالکوٹ سے 2 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے سیالکوٹ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گرد گلفام خان اور عثمان انصر پسرور روڈ پر دھرم کوٹ سے پکڑے گئے۔ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گرد سیالکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سیبارود،ڈیٹونیٹرز،پرائما کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :