وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کا ذمہ دار آئل ٹینکر کو ٹھہرا دیا

منگل 28 مارچ 2017 13:15

وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کا ذمہ دار آئل ٹینکر کو ٹھہرا دیا
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین حادثے کا ذمہ دار ٹینکر ڈرائیور کوٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ جلد بازی نہ کرتا تو حادثے سے بچا جا سکتا تھا ، ریلوے پھاٹک کا نیا نظام لارہے ہیں جس میں کچھ وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ریلویز نے کہا کہ پھاٹک پر عملہ موجود تھا تاہم ایکسل خراب ہونے سے ٹینکر ریلوے ٹریک میں پھنسا ۔انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں نے بروقت پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں جس سے مسافروں کی جانیں بچالی گئیں،حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔سعد رفیق نے کہا کہ نہایت افسوس ناک حادثہ پیش آیاہے تاہم ریلوے پھاٹک کا نیا نظام لارہے ہیں جس میں کچھ وقت لگے گا۔

متعلقہ عنوان :