کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی ، سٹیل ملزکے ملازمین کی تنخواہ کے لئے 38کروڑ روپے کی بھی منظوری

نان فائلرز کے بینک کاری لین دین پر 0.4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مدت میں 30جون تک توسیع سرکاری شعبہ کے ذریعے گندم کی خریداری کا ہدف 70 لاکھ ٹن

منگل 28 مارچ 2017 13:08

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2لاکھ میٹرک ٹن چینی کی مزید برآمد کی اجازت دیدی جبکہ پاکستان سٹیل ملز کراچی کے ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ (دسمبر 2016ئ) کے لئے 38کروڑ روپے کی فراہمی کی بھی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت منگل کی صبح وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ ای سی سی نے نان فائلرز کے بینک کاری لین دین پر کم کردہ شرح کے 0.4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مدت میں 30جون 2017ء تک توسیع کی منظوری دی۔کمیٹی نے گندم کی سرکاری شعبہ کی خریداری کے لئے تقریباً 70 لاکھ ٹن کے ہدف کی بھی منظوری دی۔