پولیس اور حساس اداروں کا مختلف علاقوںمیںسرچ آپریشن،19 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے

منگل 28 مارچ 2017 12:52

پولیس اور حساس اداروں کا مختلف علاقوںمیںسرچ آپریشن،19 مشتبہ افراد ..
بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پولیس اور حساس اداروں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 3 اشتہاری ملزمان سمیت 19 مشتبہ افراد گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ رات پولیس تھانہ منکیرہ نے ایس ایچ او افضل خان قتالی خیل کی سربراہی میں حساس اداروں کی ٹیم کے ہمراہ منکیرہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 3 اشتہاری ملزمان سمیت 19 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ،10 افراد کی بایئومیٹرک تصدیق بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :