انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں، ڈی سی

منگل 28 مارچ 2017 12:52

انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں، ..
رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سقراط امان رانا نے محکمہ صحت کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے غیر معمولی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس مہم کو انتہائی سنجیدہ لیتے ہوئے بھر پور انسدادی و حفاظتی انتظامات کئے جائیں، ہسپتالوں میں تشخیصی و طبی وسائل کا خصوصی بندوبست کیاجائے اور ادویات کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز و سٹاف کی تربیت کو بھی یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں محکمہ صحت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ محکمہ جات انسداد ڈینگی مہم میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دیں اور ڈینگی بار ے وسیع آگہی مہم چلائی جائے۔انہوں نے محکمہ صحت کو آوارہ کتوں کی تلفی کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں آوار ہ کتوں کی تلفی کے لئے نتیجہ خیز مہم کا آغاز کیا جائے اور اس سلسلہ میں فیلڈ سٹاف کو متحرک کر کے تمام تحصیلوں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حاصل کی جائے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی سمیت دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :