افغانستان میں داعش کو مکمل شکست دینے کیلئے مزید امریکی افواج کی تعیناتی ضروری ہے، جنرل جان نکولسن

منگل 28 مارچ 2017 12:35

افغانستان میں داعش کو مکمل شکست دینے کیلئے مزید امریکی افواج کی تعیناتی ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) افغانستان میں امریکی افواج کے اعلیٰ کمانڈر جنرل جان نکولسن نے کہاہے کہ افغانستان میں داعش کو شکست دینے کیلئے مزید امریکی افواج کی تعیناتی ضروری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ اپنے ایک حالیہ انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ داعش کو مکمل شکست دینے کیلئے افغانستان میں کم سے کم 5000مزید امریکی افواج کی تعیناتی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس وقت 62فیصد افغان آبادی اور57 فیصد رقبے پر افغان حکومت کا کنٹرول ہے،اس صورتحال کے تناظر میں افغانستان میں مزید افواج کی تعیناتی ضروری ہے،2017کا سال افغانستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 11ستمبر کے حملوں کے بعد ہم نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا۔امریکی جنرل نے کہاکہ اگر ہمیں افغانستان میں شکست ہوئی تو اس صورت میں داعش اوردیگر دہشت گرداورعسکری گروپوں میں نوجوانوں کی شمولیت میں نمایاں اضافہ ہوجائیگا۔انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت کنڑ،ننگرہار اورنورستان میں داعش زیادہ موثر ہے اور ان علاقوں میں افغان فورسز کے ساتھ ساتھ نیٹو افواج بھی داعش کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :