گلوکار عدنان سمیع نے پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت اپنانے کی وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 مارچ 2017 12:29

گلوکار عدنان سمیع نے پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت اپنانے کی وجہ بتا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مارچ2017ء) : پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے بھارتی شہرت اپنائی جس پر انہیں پاکستانی مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ عدنان سمیع ناقدین کی بے جا تنقید کے باوجود بھی خاموش رہے اور ایک لفظ نہ کہا تاہم اب انہوں نے اپنی خاموشی توڑ کر بھارتی شہریت قبول کرنے کی وجہ بتا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار عدنان سمیع نے کہا کہ میں گلوکاری کے شعبے میں اپنا کیرئیر بنانے کے لیے بھارت گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اپنا کیرئیر بنانے کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرتے اور پھر وہیں مقیم رہتے ہیں۔ عدنان سمیع نے بتایا کہ بھارتی شہریت کی آفر قبول کرنے کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ ان دنوں میرا پاکستانی پاسپورٹ تجدید طلب تھا لیکن پاکستانی حکام مسلسل اس میں تاخیر کر ہے تھی ۔ اسی دوران مجھے بھارت کی جانب سے مستقل شہریت کی پیشکش ہوئی جسے میں نے قبول کر لیا۔ خیال رہے کہ عدنان سمیع لندن میں پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے ۔ ان کے والد کا تعلق پاکستان جبکہ والدہ کا تعلق بھارت سے تھا۔

متعلقہ عنوان :