تامل فلمسٹار سوریا کی اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد نکلیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 مارچ 2017 12:21

تامل فلمسٹار سوریا کی اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد نکلیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مارچ2017ء): تامل فلمسٹار سوریا کی حال ہی میں ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ے ساتھ ساتھ یو ٹیوب پر بھی مقبول ہوئی جس میں انہیں ایک مسجد میں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

سوریا کی اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی ان کے اسلام قبول کرنے سے متعلق قیاس آرائیاں ہونے لگیں اور کچھ حلقوں نے تو یہ تک مان لیا کہ سوریا اسلام قبول کر چکے ہیں۔ لیکن اب ان تمام خبروں اور قیاس آرائیوں کے بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو تین سال قبل 2013ء میں سنگھم2 کی شوٹنگ کے دوران فلمائی گئی تھی جب اے آر رحمان کی خصوصی درخواست پر سوریا نے مسجد کا دورہ کیا۔ جس سے سوریا کے اسلام قبول کرنے سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔