برازیل کو گوشت کی برآمدات کیلئے اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا، یورپی یونین

منگل 28 مارچ 2017 12:12

ریوڈی جنیرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) یورپی یونین نے کہا ہے کہ برازیل کو اپنی گوشت کی برآمدات کیلئے بین الاقوامی برادری میں اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ بات یورپی یونین کے ہیلتھ اینڈ فوڈ سیفٹی کمشنر ویٹنس اینڈریوکیٹس نے برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ برازیل کی جانب سے بین الاقوامی منڈی میں پرانا گوشت نئے کی حیثیت سے فروخت کرنے پر اس کا اعتماد مجروح ہوا ہے جسے بحال کرکے ہی برآمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اچھا تعاون اور باہمی افہام و تفہیم ہی اس کا بہتر حل ہے۔

متعلقہ عنوان :