جنوبی افغانستان میں فضائی حملے میں 16 طالبان ہلاک، لوگر میں نیٹو کے حملے میں 7 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، ننگرہار میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم میں حکام کو مشکلات کا سامنا، جلال آباد میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو مرکز کو نذرآتش کر دیا

منگل 28 مارچ 2017 12:01

جنوبی افغانستان میں فضائی حملے میں 16 طالبان ہلاک، لوگر میں نیٹو کے ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) جنوبی افغانستان میں فضائی حملے میں ں 16طالبان ہلاک اور9زخمی ہوگئے،۔ننگرہارمیں پوست کی کاشت کے خلاف مہم میں حکام کو مشکلا ت کا سامنا ہے،لال آباد میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو مرکز کونذرآتش کردیا۔افغان میڈیاکے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ہلمند کے علاقہ ناد علی میں فضائیہ نے طالبان کے مشتبہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 16طالبان ہلاک اور9زخمی ہوگئے۔

حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

ننگرہارمیں پوست کی کاشت کے خلاف مہم میں حکام کو مشکلا ت کا سامنا ہے۔حکام کے مطابق صوبے میں پوست کی فصل کے خلاف مہم کے انچارج نے بتایا کہ کئی علاقوں میں کاشت کاروں نے پوست کی کاشت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے سیکیورٹی سے متعلق چیلینچز کا سامنا ہے جلال آباد میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو مرکز کونذرآتش کردیا۔حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے بٹی کوٹ کے علاقہ میں انسداد پولیو مرکز کو نذرآتش کردیا ہے۔لوگر میں نیٹو کے فضائی حملے میں 7عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔یہ کارروائی گلدان خیل کے علاقے میں کی گئی۔