ترک فورسز کا آپریشن،57 کرد عسکریت پسند ہلاک

غیر قانونی ہجرت کرکے آنے والے 1570 مہاجرین کو بھی گرفتار کرلیا،ترک فورسز کا بیان

منگل 28 مارچ 2017 12:01

ترک فورسز کا آپریشن،57 کرد عسکریت پسند ہلاک
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) ترک فورسز نے کرد باغیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئی57 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ غیر قانونی ہجرت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے 1570 مہاجرین کو گرفتار کرلیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک فورسز کے ترجمان نے منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ یہ جنگجووں ایک ہفتے سے جاری کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی مسلح جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرددوں کے 551 سہولت کاروں جبکہ غیر قانونی ہجرت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے 1570 مہاجرین کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :