سمندی طوفان ڈیبی آسٹریلیا سے ٹکرا گیا،طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج

درخت،کھمبے جڑ سے اکھڑگئے،بجلی کی فراہمی بھی معطل ،ساحل پر کھڑی کشتیاں بتاہ،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

منگل 28 مارچ 2017 12:00

سمندی طوفان ڈیبی آسٹریلیا سے ٹکرا گیا،طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) سمندر ی طوفان ڈیبی آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے ساحل سے ٹکراگیا۔ 260ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا اور طوفانی بارش سے تباہی ہوئی اور بلند لہروں سے ساحل پر کھڑی کشتیوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقے سے ٹکرانیوالے سمندری طوفان’ڈیبی ‘سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔ تیز ہواوں کیباعث کئی مقامات پر درخت اکھڑگئے ۔سمندری طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے ۔حکام کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری جانب آسٹریلوی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ24 گھنٹوں بعد سمندری طوفان کی شدت میں کمی متوقع ہے۔