لودھراں میں سرچ آپریشن،35 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 28 مارچ 2017 11:48

لودھراں میں سرچ آپریشن،35 مشتبہ افراد گرفتار
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء)لودھراں میں سٹی پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، زیر حراست افراد سے 7 مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لودھراں میں سٹی پولیس اور حساس اداروں نے بستی عاقل والا میں مشترکہ سر چ آپریشن کیا آپریشن کے دوران پچیس گھروں کی تلاشی لے کر پینتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے سات موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی مشتبہ افراد کی بائیو میڑک تصدیق کا عمل جاری ہے۔